مہرخبررساں ایجنسی نے ٹیلیگراف کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزير خارجہ ویلیم ہیگ نے شامی حکومت کے خلاف لڑنے والےمسلح سلفی وہابی دہشت گردوں کی ایک طرف حمایت کی ہے اور دوسری طرف انھیں برطانیہ کے لئے براہ راست خطرہ بھی قراردیا ہے۔
برطانوی وزير خارجہ نے کہا کہ شام میں مسلح دہشت گردوں میں برطانیہ کے انتہا پسند سلفی وہابی دہشت گرد بھی شامل ہیں جو برطانیہ کے لئے براہ راست خطرہ ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے شام میں لڑنے والے برطانوی سلفی وہابی دہشت گردوں کی ایک فہرست تیار کی ہے جسے پارلیمنٹ کے نمائندوں کو بھیج دیا ہے اس نے کہا کہ شام میں برطانوی دہشت گردوں کی موجودگی برطانیہ کے لئے براہ راست خطرہ ہے کیونکہ یہ لوگ شام سے واپسی کے بعد برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کو نشانہ بنائیں گے۔ برطانوی وزير خارجہ اس سے قبل شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ